CPLC Lahore

CITIZEN POLICE LIAISON COMMITTEE

The Citizen Police Liaison Committee of Lahore, commonly known as C.P.L.C, Lahore, was established by the Government of the Punjab under section168 of the Police Order of 2002 (XXII of 2002) on 28th of August 2004 as a voluntary, self financing, and autonomous body for the purpose of....

* Training and capacity building of Public Safety Commission
* Developing mechanism for liaison between aggrieved citizens and police for providing relief
* Assistance to Public Safety Commissions, Police Complaints Authority and the police for the expeditious and judicious discharge of their duties

CPLC Lahore has been successful in restoring the confidence of citizens in Police and other law enforcing agencies

See More...

 Citizen Police Liaison Committee Lahore


Press Release
(پریس ریلیز) لاہور پولیس سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف لاہو07ستمبر2014:ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہر میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امدادی کاروائیوں میں شانہ بشانہ کھڑی ہے او ر اس نیک مقصد کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کی خصوصی توجہ اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ذاتی دلچسپی کے پیش نظر تمام ڈویژنل ایس پیز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔امدادی ٹیموں اور ضلعی انتظامیوں کے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے راوی کے ملحقہ آبادیوں کی نقل مکانی کے دوران لاہور پولیس کی امدادی کاروائیاں قابل ستائش ہیں اور متعلقہ علاقوں میں نقل مکانی کے دوران متاثرین کی سہولت کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ ہر قسم کی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ اس بارے میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی پٹرولنگ بھی بڑھانے کی ہدایت کی اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا بھی حکم دیا اور انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی روزانہ کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والی فورس کی خدمات کو سراہا جائے گا۔